بودھن۔/29جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع نظام آباد میں ان دنوں پانچ سو روپئے کے جعلی نوٹ گشت کرنے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔ رمضان کی عید جیسے قریب آرہی ہے بازار میں چہل پہل بڑھتی جارہی ہے لوگ خریداری میں مصروف نظر آرہے ہیں وہیں دوسری طرف فصل بونے ( بیج بونے ) کے موسم کا آغاز ہوچکا ہے، تخم ریزی کیلئے پہلے سے ہی اسٹاک جمع رکھے ہوئے کسان بازار میںفروخت کرنے لارہے ہیں ، تہواروں اور تخم ریزی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جعلی نوٹ کا دھندہ کرنے والے مجرم سرگرم ہوچکے ہیں۔ گذشتہ روز ایک بیوپاری کے پاس جعلی نوٹ برآمد ہونے کے بعد بیوپاریوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔بیوپاری کو اپنی رقم بینک میں جمع کرنے کے دوران ان کے پاس موجود ایک پانچ سو کی نوٹ جعلی ہونے کا انکشاف ہوا۔