بودھن میں ترقیاتی کاموں کیلئے رقمی منظوری

بودھن /8 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن اسمبلی بودھن جناب محمد شکیل عامر نے اپنے ایک صحافتی بیان میں انہوں نے بتایا کہ ان کی نمائندگی پر ریاستی حکومت نے بودھن منڈل کے موضع کھنڈگاؤں میں ایس سی کمیونٹی کیلئے ایک کمیٹی ہال تعمیر کرنے چار لاکھ روپئے اور ایڈپلی منڈل میں ایس سی کالونی میں سڑک کی تعمیر کیلئے مزید چار لاکھ اس طرح جملہ 8 لاکھ روپئے ایس سی کمیونٹی علاقوں میں ترقیاتی کام انجام دینے ایک مکتوب سلسلہ نشان Lr.1/2611/2014-8 بتاریخ 4 جولائی 2014 کو جاری کیا ۔