بودھن ۔7مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انچارج کمشنر بلدیہ مسٹر سرینواس ریڈی کی زیرنگرانی کل دفتر بلدیہ میں بلدی امیدواروں کے ایک اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس اجلاس میںشریک امیدواروں سے مسٹر سرینواس ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمشنر آندھراپردیش کی ہدایت پر 12مئی کو نرملا ہردیا ہائی اسکول نظام آباد میں رائے شماری مقرر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک امیدوار اپنے ساتھ ایک ایجنٹ رائے شماری کے وقت رکھ سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام امیدوار اپنے ایجنٹس کا نام اور ایک عدد فوٹو مقررہ فارم پر چسپاں کر کے دفتر بلدیہ میں داخل کردیں ۔ انہوں نے کہا کہ رائے دہی کا صبح 8بجے آغاز عمل میں آئے گا ۔