بودھن میں ایک بجے تک 50.65 فیصد پولنگ

بودھن 30 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی بودھن میں دوپہر ایک بجے تک 50.65 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی ۔ رنجل منڈل م یں گیارہ بجے تک سب سے زیادہ 45 فیصد اور بودھن شہر میں 30 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی ۔ موضع بورگاؤں اور منارپلی میں EVM میں خباری آنے کی وجہ سے EVM مشینوں کو تبدیل کیا گیا پولنگ بوتھ نمبر 68 پر ریٹرننگ آفیسر و سب کلکٹر بودھن مسٹر ہری نارائن نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا اور اس طرح ٹی آر ایس امیدوار بودھن جناب محمد شکیل عامر نے بلدی حلقہ نمبر 35 میں واقع پولنگ اسٹیشن پر اپنے ووٹ کا استعمال کیا ۔ دوپہر تک حلقہ اسمبلی بودھن کے چار منڈلوں اور شہری علاقوں میں پرامن طور پر رائے دہی کا سلسلہ جاری رہا ۔