بودھن میں ایم آر پی ایس کی بھوک ہرتال ختم

بودھن ۔ 7جنوری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نظام شوگر س فیاکٹری شکر نگر یونٹ کو حکومت کے زیر انتظام لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایم آر پی ایس تنظیم کی جانب سے 104دن قبل یہاں نظام دکن شوگر فیاکٹری کے سامنے شروع کردہ زنجیری بھوک ہڑتال کا آج اختتام عمل میں آیا ۔ اس موقع پر ایم آر پی ایس خاتون قائد سجاتا سوریا ونشی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے گذشتہ روز فیاکٹری کو خانگی انتظامیہ سے حاصل کرکے نیم سرکاری انتظام کوآپریٹیو شوگرس کے زیرانتظام لینے سے اتفاق کرلینے کے بعد ایم آر پی ایس تنظیم یہاں جاری زنجیری بھوک ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومت کی جانب سے قائم کردہ ارکان مقننہ کی کمیٹی کی سفارشات پر کرنے کا انتخابات سے قبل بانی ٹی آر ایس پارٹی مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے عوام کو تیقن دیا تھا لیکن اپنے تیقنات پر عمل درآمد کرنے میں موجودہ ٹی آر ایس سرکار سست روی اختیار کی ہوئی ہے ۔ سجاتا نے کہا کہ مسٹر کے سی آر کی طرف سے سابق نظام شوگرس فیاکٹری پر تاخیر سے کئے گئے فیصلے کے باعث سینکڑوں سابق و موجودہ ملازمین میں کچھ امید کی کرن پیدا ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ارکان مقننہ نے اپنی سفارشات میں حکومت کو 28تجاویز پر عمل درآمد کرنے کی سفارش کی تھی لیکن سابق و موجودہ حکومتوں نے کسی بھی تجویز پر تاحال عمل درآمد نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ان 28میں سے اہم تین تجاویز کوارٹرس کو جو کوارٹرس کی قیمت ادا کرچکے ہیں انہیں کوارٹرس رجسٹریشن کرواکر دینا چاہیئے اور 83سابق ملازمین کو جنہیں جبراً ملازمتوں سے علحدہ کیا گیا تھا ان کے بقایا جات ادا کرنا اور سرکاری پے اسکیل دینا ہوگا اور سابق ملازمین کے بچوں کو ملازمت فراہم کرنے کی کمیٹی نے سفارش کی تھی ۔ کم از کم ان تین سفارشات پر فوری عمل درآمد کرنے کی سجاتا نے چیف منسٹر سے خواہش کی ۔ اس موقع پر گنگا دھر کے علاوہ این ایس ایف کے موجودہو سابق ملازمین عبدالخلیل ‘ لکشمی نارائن اسمعیل ‘ ویدیاوتی ‘ سرور ‘ مخدوم ‘ کروپا و دیگر ملازمین موجود تھے ۔