بودھن میں اقلتیوں کو روزگار کیلئے قرض کی فراہمی

کوٹگیر /18 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ایم پی ڈی او کوٹگیر مسٹر بالا گنگادھر نے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ کوٹگیر منڈل میں موجود تین بینکوں ، دکن گرامینا بینک موضع ایتنڈہ کے علاوہ کوٹگیر مستقر اور موضع پوتنگل میں واقع SBH کی شاخوں سے فی برانچ 18 یونٹس جملہ 54 افراد کو قرض کی اجرائی کیلئے محکمہ میناریٹی فینانس کارپوریشن نے خواہش کی مذکورہ بینکس سے اہل بے روزگار مسلم نوجوانوں کو رجوع ہونے کی خواہش کی ۔ ایم پی ڈی او نے بتایا کہ سالانہ 60 ہزار روپئے تک آمدنی رکھنے والے 21 تا 55 سال حد عمر والے افراد کو MFC کی جانب سے ایک لاکھ رپیوں تک سبسیڈی فراہم کی جائے گی ۔ مزید معلومات کیلئے دفتر MPDO کوٹگیر سے رجوع ہوں ۔