بودھن میں ادبی اجلاس و مشاعرہ کا اہتمام

بودھن ۔ 20 ۔ نومبر ( ذریعہ فیاکس ) معتمد بزم اردو ادب بودھن محمد فخرالدین کے بموجب بزم کے زیراہتمام بہ یادگار شاعر مشرق علاقہ اقبال و ملک کے اولین وزیرتعلیم عظیم مجاہد آزادی ہند نامور ادیب و مصنف مولانا ابوالکلام آزاد 21 نومبر بروز جمعہ 9 بجے شب نظامیہ اردو ہائی اسکول کے احاطہ میں ادبی اجلاس و عظیم الشان بین ریاستی مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آئے گا ۔ جناب محمد قدرت اللہ پٹیل سابقہ رکن سرکاری زبان کمیشن صدارت کریں گے ۔ جناب اے ایلیا صدرنشین بلدیہ بودھن بحیثیت مہمان خصوصی شریک محفل ہوں گے ۔ مشاعرہ میں حضرت شمس جالنوی ( مہاراشٹرا ) ، سردار سلیم ( حیدرآباد ) ، محترمہ تسنیم جوہر ( حیدرآباد ) ، جمیل نظام آبادی ، ریاض تنہا ، رحیم قمر ، جلال اکبر ، شریف اطہر ، کبیر احمد شکیل ، شیخ احمد ضیاء ، اصغر حسین نقاش انجینئر ، حسن سنجری سنجر معین راہی اور عبدالقدس رضوان اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کریں گے ۔ نامور ناظم مشاعرہ اشفاق اصفی مشاعرہ کی نظام کے فرائض انجام دیں گے ۔ ادبی اجلاس میں مقامی قلمکار دونوں شخصیات پر مقالات پیش کریں گے ۔