بودھن میں آج کانگریس کا جلسہ عام،ریونت ریڈی خطاب کریں گے

بودھن۔/10اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی بودھن کے کانگریس پارٹی کے متوقع امیدوار نے بتایا کہ 11 اکٹوبر کو ریاستی کارگذار صدر کانگریس پارٹی مسٹر ریونت ریڈی بودھن کا دورہ کریں گے اور یہاں امبیڈکر چوراستہ پر ایک جلسہ عام سے مخاطب کریں گے۔ ان کے ہمراہ سابق ریاستی وزیر محمد علی شبیر و دیگر قائدین جلسہ کو مخاطب کرینگے۔ سدرشن ریڈی نے بتایا کہ کارگذار صدر کو موضع جانگم پیٹ سے ریالی کی شکل میں بودھن لایا جائے گا۔ انہوں نے پارٹی ورکرس اور عوام الناس سے جلسہ کو کامیاب بنانے کی خواہش کی ہے۔