بودھن میں آبرسانی پائپ لائین کی تنصیب

بودھن /12 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کانگریس پارٹی کے نائب صدر بودھن ٹاون جناب میر الیاس علی کا مستحسن اقدام بلدی حلقہ نمبر 27 قدیم بستی رنجل بیس بودھن میں اہم مقامات پر چار بورویلس کی کنندگی کے ساتھ قریب مسجد مومنان تا ایس سی کالونی تک جہاں ہیں پانی کی شدید قلت محسوس کی جارہی تھی وہاں جدید پائپ لائین بچھاکر 61 عوامی نلوں کی تنصیب عمل میں لائی گئی ۔ آج ان بورویلس اور نلوں کا ضلع صدر کانگریس جناب طاہر بن ہمدان کے ہاتھوں رسم افتتاح انجام دیا گیا ۔ اس موقع پر ضلع صدر نے میر الیاس علی کی عوامی خدمات کی ستائش کی اور انہوں نے کہا کہ جناب الیاس نے بلدی کونسل یا سرکاری مشنری پر تنقید کرنے کے بجائے از خود اپنے ذاتی مصارف سے مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ ہر گھر کو پانی سربراہ کرنے جدید پائپ لائین نصب کرتے ہوئے تقریباً 400 گھروں کو پانی پہونچاکر قابل تقلید خدمات انجام دیا ۔ اس موقع پر جناب الیاس نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ بلدی حلقہ نمبر 27 کی رکن بلدیہ محترمہ وجاہت النساء بیگم کی درخواست پر انہوں نے ان کے بلدی حلقہ میں موجود آبی قلت کو دور کرنے کا بیڑا اٹھایا ۔ ان کاموں کو انجام دینے میر الیاس علی نے چار لاکھ روپئے رقم خرچ برداشت کی ۔سابقہ چیرمین مارکٹ کمیٹی شیخ محی الدین پاشاہ نے الیاس علی اور ان کی ٹیم میں شامل صدر میاریٹی سیل بودھن کانگریس پارٹی شیخ فصحیح الدین اور دادو بھائی مالک دادو بھائی ، میر واحد علی کی ستائش کی اور جناب پاشاہ نے آج نلوں کے ذریعہ گھر گھر پانی سربراہ کئے جانے کے کاموں کے رسم افتتاح تقریب میں صدرنشین بلدیہ مسٹر ایلیا اور سرکاری عہدیداروں کی عدم شرکت پر اظہار تاسف کیا وارڈ کونسلر محترمہ وجاہت النساء بیگم نے ان کے بلدی حلقہ میں عوام کو پانی کی قلت کو دور کرنے پر رکن بلدیہ نے نائب صدر ٹاون کانگریس جناب میر الیاس علی سے اظہار تشکر کیا ۔ اس موقع پر چیرمین منڈل پریشد بودھن گنگا شنکر صدر ٹاون گناپرساد رکن بلدیہ دامودھر ریڈی ، گنپت ریڈی ، لنگاریڈی کے علاوہ بلدی حلقہ نمبر 27 کے عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔