بودھن۔/12اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی بودھن سے مقابلہ کرنے جملہ 13امیدواروں نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا۔ آج نامزدگی واپس لینے کے آخری دن بی جے پی کے باغی امیدوار کیپٹن کروناکر ریڈی اور ایک آزاد امیدوار ایم این خان نے اپنا پرچہ نامزدگی واپس لے لیا۔ اس طرح حلقہ اسمبلی بودھن سلسلہ نشان 12سے اسمبلی کے عام انتخابات میں حصہ لینے والے گیارہ امیدوار میدان میں رہ گئے۔