بودھن سے شکیل عمر کو ووٹ دینے کی اپیل

بودھن۔/29 اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق صدر نشین بلدیہ بودھن جناب محمد غوث الدین نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ تلنگانہ تحریک کا عمرہ مستحق محبان تلنگانہ کو پہنچنانے اور یہاں کی ساڑھے چار کروڑ عوام کی زندگیوں میں نئی امنگ لانے برسوں سے جاری تحریک تلنگانہ میں نئی روح پھونکنے والے قائد مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو نو تشکیل ریاست تلنگانہ کی باگ ڈور حوالے کرنا ناگزیر ہے۔ جناب محمد غوث الدین سے حلقہ اسمبلی بودھن کی عوام سے اپیل کی کہ وہ ٹی آر ایس کی قیادت کو مستحکم بنانے ٹی آر ایس پارٹی کے امیدوار جناب محمد شکیل عامر کے حق میں اپنا ووٹ استعمال کرتے ہوئے بھاری اکثریت سے انہیں منتخب کریں۔
٭٭ ایک علحدہ مشترکہ بیان میں میور آگنائزیشن بودھن کے برادرس جناب کریم الدین ، عظیم الدین ، راشد میور الیکٹریکلس اور حافظ اسامہ، جناب سید رفیق حیدرآبادی نے حلقہ اسمبلی بودھن کی عوام سے ٹی آرایس پارٹی کے امیدوار جناب محمد شکیل عامر کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔