متاثر ہونے والوں کے ساتھ کے کویتا رکن پارلیمنٹ نظام آباد کی کامیاب بات چیت
بودھن /16 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بودھن تا نظام آباد سڑک کی کشادگی کے کاموں میں رکاوٹ کو رکن پارلیمنٹ کے کویتا کی مداخلت سے دور ہوگئی ۔ تفصیلات کے بموجب ایڈپلی منڈل کے موضع جانکم پیٹ میں سڑک کی کشادگی کے دوران 67 مقامات زد میں آگئے ہیں ۔ گذشتہ ہفتہ کے روز آر اینڈ بی کے عہدیداروں نے پہلے سے ہی نشاندہی کردہ 67 مکانات کو منہدم کرنے جے سی بی و مزدوروں کے ہمراہ پہونچے تھے ۔ لیکن مقامی عوام کی زبردست مخالفت کے باعث محکمہ عمارات و شوارع کے عہدیداروں کو واپس لوٹنا پڑا ۔ گذشتہ شام محترمہ کے کویتا موضع جانکم پیٹ پہونچکر مقامی افراد کے ساتھ ایک اجلاس طلب کیا اور سڑک کی کشادگی کے دوران زد میں آنے والے مکان مالکوں کے مسائل کی بغور سماعت کے بعد انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اپنے علاقے میں ترقیاتی کام انجام دینے بعض افراد کو نقصانات اٹھانا پڑ سکتا ہے ۔ لیکن ریاستی حکومت ان کے نقصانات کی پابجائی کرنے انہیں اس موضع میں ریلوے گیٹ کے قریب نئی ہاوزنگ اسکیم کے تحت ہر متاثر کنندگان کو 125 گز اراضی پر مکان تعمیر کرکے دے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ اس ایڈپلی منڈل میں قومی شاہراہ پر واقع ایم ایس سی فارم کے سڑک کی دونوں جانب سڑک کی توسیع کیلئے مزید 15 مکانات کا انہدم ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ فارم کے متاثرین کو بھی متبادل جگہ و مکانات فراہم کئے جائیں گے ۔ ایم پی نظام آباد نے کہا کہ متذکرہ مالک مکان اندرون 15 یوم مکانات سے تخلیہ کرکے سڑک کی توسیع کاموں میں محکمہ آر اینڈ بی کا تعاون کریں ۔ واضح ہوکہ 30 مئی سال 2012 کو نظام آباد بودھن سڑک کی توسیع کیلئے 30 کروڑ روپئے رقم کی اجرائی عمل میں آئی تھی ۔ کویتا کے دورہ موضع جانکم پیٹ کے دوران آر ڈی او بودھن شیام پرساد کے علاوہ ضلع پریشد وائس چیرمین ایس روی ریڈی ، نوینا چاری نظام آباد میراکولہ سجاتا موضع جانکم پیٹ سرپنچ دسرتھ ٹی آر ایس قائد رام کرشنا راؤ ضلع صدر ٹی آر ایس ای گنگاریڈی ایم لکشمن ڈی وٹھل ، سجت سنگھ ٹھاکور سنیل ریڈی ، لکشمی نارائن ، طارق انصاری ، ایم ڈی علیم ، راج شیکھر ، پراوین کمار کسان قائد لکشمن راؤ اونتی کمار سائی پریم وغیرہ ایم پی نظام آباد کے ساتھ موجود تھے ۔