بودھان لینڈ بدعنوانیوں کی سی بی آئی تحقیقات پر زور

سی پی آئی کی چلو راج بھون ریالی ، جناب سید عزیز پاشاہ و دیگر کا خطاب
حیدرآباد۔28اکٹوبر(سیاست نیوز ) کمیونسٹ پارٹی آف گریٹر حیدرآباد ساوتھ زون کے قائدین اور سینکڑوں کارکنوں نے بودھان لینڈ بدعنوانی کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے چلو راج بھون ریالی نکالی۔ سینئر کمیونسٹ قائد وسابق رکن پارلیمنٹ راجیہ سبھا جناب سید عزیز پاشاہ کی نگرانی میںنکالی گئی ریالی میں سی پی آئی ساوتھ زو ن کنونیر ای ٹی نرسمہا‘ وی ایس بوس کے علاوہ تین سو سے زائد کارکنوں نے شرکت کی جنھیں پولیس نے حراست میںلیکر مقامی پولیس اسٹیشن کو منتقل کردیا۔ جناب سیدعزیز پاشاہ نے بدعنوانی کے خلاف احتجاج کو روکنے کے لئے طاقت کے استعمال کو مرکزی او رریاستی حکومتو ںکی ناکامی قراردیااور کہاکہ بودھان سوسائٹی کے تحت دولاکھ ایکڑ سے زائد اراضی ہے جس کو انتہائی پسماندگی کاشکار طبقات میںتقسیم کیاجانا تھا مگر سوسائٹی کے سابق چیرمن راجندر ریڈی نے دستاویزات میںتبدیلیوں کے ذریعہ مذکورہ اراضی کو سرمایہ داروں کے ہاتھوں فروخت کردیا اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کی جانب سے اس بڑی بدعنوانی کے خلاف احتجاج کے پیش نظر چیرمن راجندر ریڈی کو معطل کردیا مگر اب تک کسی بھی قسم کی کاروائی انجام نہیںدی گئی۔ جناب سیدعزیز پاشاہ نے کہاکہ بودھان سوسائٹی کی اراضی پر تعمیر کردہ شاپنگ مالس‘ تھیٹرس ‘ ہاسپٹلس او ربڑے بڑے تجارتی اداروں کو سوسائٹی کے تحت لیکر مذکورہ اراضی پر انتہائی پسماندہ طبقات میںتقسیم کیاجائے اور اس بدعنوانی میںملوث افراد کیساتھ سخت کاروائی کی جائے۔ بصورت دیگر کمیونسٹ قائدین نے اپنے احتجاج میں شدت پیدا کرنے کا انتباہ دیا۔