حیدرآباد۔ 28 فروری (سیاست نیوز) میرچوک کے علاقہ کالی قبر میں پیش آئے ایک واقعہ میں بوائے فرینڈ کی مبینہ ہراسانی سے تنگ آکر خاتون سافٹ ویئر انجینئر نے خودکشی کرلی۔ 23 سالہ ایم رمیا ساکن کالی قبر آج اپنے مکان سے ملازمت کیلئے ہائی ٹیک سٹی روانہ ہوئی تھی لیکن اس نے اپنے پرانے مکان میں جاکر پھانسی لے لی۔ رمیا کے رشتہ داروں نے اویناش نامی نوجوان کی جانب سے ہراساں کئے جانے کی شکایت درج کرائی جس پر میرچوک پولیس نے ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا۔