بوائے فرینڈ نے ایف پی پر تصوئیرشائع کرنے سے دلبرداشتہ نابالغ کا اقدام خودکشی

حیدرآباد۔میرپیٹ کی رہنی والی ایک نابالغ لڑکی نے جمعہ کی شب اقدام خودکشی کیاجب لڑکی کو پتہ چلاکہ اس کے بوائے فرینڈ سوشیل میڈیاپر لڑکی کی تصوئیریں پوسٹ کی ہیں۔

ایس ممتا جس کی عمر 18سال بتائی جارہی ہے کی اوم سائی نگر میں ایک گروسری کی ذاتی دوکان ہے اور وہ قریب کے جویلری دوکان میں کام کرنے والے ناگ ارجن کی محبت میں گرفتارتھی۔دونوں نے کچھ تصوئیر ساتھ رہنے کے وقت لئے تھے۔
جب ممتا نے نا گ ارجن کے شادی کی تجویز کو مستر د کردیا ۔ تو وہ لڑکی کو ذہنی طور پر ہراساں کرنا شروع کردیااور اس کو دھمکیاں بھی دینے لگاکہ وہ فیس بک پر دونوں کی تصوئیریں شائع کردے گا۔

جب جمعہ کے روزاس کوپتہ چلاکہ ناگ ارجن نے فیس بک پر دونوں کی تصوئیریں پوسٹ کی ہیں تو وہ اس صدمہ کو برداشت نہیں کرسکے اور خود پر کیروس چھڑک کر آگ لگالی ‘ جس کے نتیجے میں لڑکی بالآخر فوت ہوگئی۔

ایک مقدمہ ائی پی سی کے دفعات کے تحت درج رجسٹر ڈ کرلیاگیا۔