بوئن پلی میں سرقہ کی واردات

حیدرآباد /15 جون ( سیاست نیوز ) بوئن پلی کے علاقہ نیتاجی نگر میں آج دن دھاڑے سرقہ کی واردات پیش آئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک مکان میں سارقین داخل ہوکر وہاں پر موجود 21 تولے طلائی زیورات ، 20 تولے چاندی اور 2 ہزار نقد رقم کا سرقہ کرلیا ۔ اس سلسلے میں بوئن پلی پولیس کو ایک شکایت درج کروائی جس پر مقامی واردات پر کلوز ٹیم کو طلب کرلیا گیا ۔ بوئن پلی پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ۔