نئی دہلی 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم منموہن سنگھ نے آج کہاکہ اندرون ملک الیکٹرانکس اور مواصلات کی ایک مستحکم بنیاد اِس شعبہ میں بڑھتی ہوئی درآمدات کا بوجھ کم کردے گی۔ وزیراعظم نے کہاکہ ہندوستان کو ایک مستحکم دیسی پیداواری بنیاد برائے الیکٹرانکس اور مواصلات قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ وہ انڈیا ٹیلی کام 2013 ء کی تقریب سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ یہ اقدام عالمی رسد کے سلسلہ کی ایک کڑی ہوگا۔ مواصلاتی شعبہ میں پالیسیوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اُنھوں نے کہاکہ قومی مواصلاتی پالیسی 2012 ء کی وجہ سے اِس شعبہ کے کئی مسائل پر شفافیت پیدا ہوئی ہے۔ مزید قواعد عنقریب وضع کئے جائیں گے۔ اُنھوں نے مواصلاتی ٹیکنالوجیوں کے استعمال اور اِس نظام کی جدید کاری پر تبصرہ کرتے ہوئے وزارت مواصلات 3G ربط طلبہ کے لئے کمپیوٹر پر فراہم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔