کراچی۔ 4اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرا ٹی ٹوئنٹی مقابلہ58 رنز سے جیت لیا۔ پاکستان کی انعم امین میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں انہوں نے تین اوورز میں تین وکٹ حاصل لئے۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹ پر88 رنز بنائے۔ جویریہ خان نے25رنز بنائے۔ جواب میں میزبان ٹیم12.5اوورز میںصرف 30 رنز پرڈھیر ہوگئی۔ایمن انور،ناشرا سندھو اورندا ڈار نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔