بنگلہ دیش ۔ ویسٹ انڈیز دوسرا ٹسٹ میچ

مہدی حسن کے 12 وکٹس کی بدولت ویسٹ انڈیز کو شکست فاش
ڈھاکہ۔ 2 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش۔ ویسٹ انڈیز دوسرے ٹسٹ میچ میں بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو ایک اننگز (184 رنز) سے شکست دے دی۔ بنگلہ دیشی گیند باز مہدی حسن نے جملہ 12 وکٹس حاصل کئے۔ پہلی اننگز میں 7-58 اور دوسری میں 5-59 وکٹس حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ بنگلہ دیش نے شیر بنگال نیشنل اسٹیڈیم میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف ایک ہی اننگز میں 508 رنز بنائے۔ گزشتہ چار سال میں بنگلہ دیش کی یہ پہلی ٹسٹ میچ جیت ہے۔ ویسٹ انڈیز ٹیم نے دوسری اننگز میں 213 رنز بناکر پوری طرح آؤٹ ہوچکی تھی اور پہلی مرتبہ بنگلہ دیش کی جانب سے ان کو فالو آن کرنے پر مجبور کیا گیا۔ دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز کے سمرن ہٹ میئر کے 92 بالز میں 93 رنز کی بدولت پوری ٹیم دوسری اننگز میں ہزیمت سے بچ گئی۔ ان کے 93 رنز کے اسکور میں 9 چھکے اور چار چوے شامل تھے، لیکن مہدی حسن نے سمرن کو ان کی میڈن سنچری سے باز رکھا اور وہ جیسے دسواں چھکہ مارا۔ مہدی حسن نے ان کو واپس پویلین بھیج دیا جن کو لانگ ان پر محمد میتھون نے کیچ لے کر آؤٹ کردیا۔ اس کے بعد حسن نے جو فل واری کن کا وکٹ حاصل کرکے 12-117 کا خطاب اپنے نام کرلیا۔ 21 سالہ اسپنر مہدی حسن نے اپنے سابقہ ریکارڈ (12-159) جو انہوں نے اس میدان پر انگلینڈ کے خلاف 2016ء میں بنایا تھا۔ اس کو ڈھیر کردیا۔ آخر میں ویسٹ انڈیز کے کیمروج نے اپنے 49 بالز سے 37 رنز سے ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی لیکن ان وہ کوشش رائیگاں ہوگئیں۔