بنگلہ دیش کی 4 وکٹس سے کامیابی

افغانستان کیخلاف اسپنر غازی کے 10 رنز کے عوض 6 وکٹس
کولکتہ۔ 22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کے بائیں ہاتھ کے اسپنر صالح احمد شاون غازی نے انڈر19 ٹرائی سیریز کے ونڈے میچ میں شاندار 6 وکٹس حاصل کرتے ہوئے افغانستان کے خلاف ٹیم کو 4 وکٹس سے کامیابی دلائی۔ افغانستان نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اوپنر حضرت اللہ (32) اور کپتان احسان اللہ (14) نے اچھی شروعات کی لیکن چھٹے اوور میں سارے بیٹسمین اسپن کی زد میں آگئے اور 85 رنز کے مجموعی اسکور پر ساری ٹیم آل آؤٹ ہوگئی۔ ان دونوں کے بعد کوئی بھی بیٹسمین 2 ہندسی عدد بھی پورا نہیں کرسکا۔ بنگلہ دیش نے ابتداء میں کسی قدر مزاحمت کے بعد بہ آسانی کامیابی حاصل کرلی۔ اس وقت بنگلہ دیش کی ٹیم دو میچس میں جملہ 5 پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے ہندوستان (9) پوائنٹس کے بعد دوسرے مقام پر ہے۔ افغانستان کی اب تک اپنا کھاتہ نہیں کھول پائی۔ قبل ازیں بنگلہ دیش کے کپتان مہدی حسن نے 2 اوورس میں 19 رنز دے کر 2 وکٹس لئے۔ جبکہ متیا مرلی دھرن کے مداح غازی نے 7.4 اوورس میں صرف 10 رنز دیتے ہوئے 6 وکٹس حاصل کئے اور کریر کا بہترین مظاہرہ کیا۔