نارتھ ساؤنڈ۔7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹسٹ میں اننگز اور 219 رنز سے شکست دی۔ پہلی اننگز میں 18.4اوورزمیں 43رنز پر ڈھیر ہونے والی بنگلہ دیش کی ٹیم دوسری اننگز میں 40.2 اوورزمیں 144رنز بنا کر آل آؤٹ ہوئی ۔ناصرالحسن 64رنز بنا کرنمایاں رہے جبکہ شین گبرائیل نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ویسٹ انڈیز نے کریگ بریتھویٹ کی سنچری کی مدد سے اپنی واحد اننگز میں 406رنز بنائے تھے۔پہلی اننگز میں بنگلہ دیش کی اننگز کو تباہ کرتے ہوئے 8رنز دیکر 5وکٹیں لینے والے کیمروچ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ہے۔