کولکتہ۔ 5 فروری (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی کے باوجود ہندوستانی وکٹ کیپر بیٹسمین ویریدھیمان ساہا نے کہا ہے کہ 9 فروری کو حیدرآباد میں شروع ہونے والے واحد ٹسٹ میں مہمان بنگلہ دیشی ٹیم کو آسان حریف تصور نہیں کیا جائے گا حالانکہ درجہ بندی میں ہندوستان اور بنگلہ دیش میں واضح فرق ہے لیکن مہمان ٹیم متوازن اور بہتر کھیل سکتی ہے۔