ڈھاکہ۔30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ٹی ٹوئنٹی ٹورنمنٹ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں ایک کھلاڑی کی جانب سے ٹیم منیجر کے خلاف میچ فکسنگ کیلئے اکسانے کے الزامات پر تفتیش شروع کردی ہے۔بی سی بی کے بموجب بی پی ایل کی ٹیم رنگپوررائیڈرز کے کھلاڑی جوپیٹر گھوش کی جانب سے یہ الزام سامنے آیا کہ رواں ماہ ٹورنمنٹ کے آغاز سے قبل ٹیم منیجر سنور حسین نے انھیں میچ کے نتائج فکس کرنے کی ترغیب دی تھی۔کھلاڑی نے دعویٰ کیا کہ ان کی جانب سے انکار پر انھیں ٹیم سے بھی باہر کردیا گیا۔بی سی بی نے اپنے بیان میں کہا کہ بی سی بی بی پی ایل2016 کی فرنچائز رنگپور رائیڈرز کے ایک کھلاڑی کی جانب سے اسی ٹیم کے عہدیدار کے خلاف عائد الزامات پر تفتیش کررہا ہے۔رنگپور رائیڈرز نے گھوش کی جانب سے الزامات عائد کئے جانے کے بعد انھیں نظم وضبط کی بنیاد پر ٹیم سے معطل کردیا تھا۔دوسری جانب بی سی بی نے بھی گھوش اور سنورحسین دونوں کو ٹورنمنٹ سے معطل کردیا جبکہ تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔واضح رہے 2012 میں بی پی ایل فکسنگ کی زد میں رہی تھی جس کے بعد 2014 میں ٹورنمنٹ کو منسوخ کردیا گیا تھا جہاں بنگلہ دیش کے سابق کپتان محمد اشرفل اور نیوزی لینڈ کے سابق بیٹسمین لو ونسنٹ کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔محمد اشرفل نے سرکاری ٹی وی پر روتے ہوئے جرم کا اعتراف کیا تھا اور سابق کپتان پر 8 سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔بی پی ایل کے رواں ٹورنمنٹ میں سات ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جہاں پاکستان کے شاہد آفریدی، ویسٹ انڈیز کے کرس گیل اور سری لنکا کے کمارسنگاکارا جیسے بڑے بڑے اسٹار شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ ٹیم نے ملائیشیا میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور وہ ہندوستان میں جیت کیلئے دن رات محنت کر رہی تھی لیکن منفی اقدام سے پوری دنیا میں ہاکی کے ماہرین اور کھیلوں کی آرگنائزیشنزاس کی مذمت کررہی ہیں اورپاکستان کے بغیر جونیئر ورلڈ کپ کی ساکھ پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔