بنگلہ دیش ٹور کیلئے ٹیم کا کل اعلان

نئی دہلی ، 18 مئی ( سیاست ڈاٹ کام) بی سی سی آئی آئندہ ماہ کے بنگلہ دیش ٹور کیلئے ٹسٹ اور ونڈے ٹیم کا اعلان چہارشنبہ کو ممبئی میں سلیکشن کمیٹی میٹنگ کے بعد کرے گا۔ ٹیم انڈیا کو طئے شدہ پروگرام کے مطابق واحد ٹسٹ 10 جون سے کھیلنا ہے جس کے بعد تین او ڈی آئیز میرپور میں 18، 21 اور 24 جون کو مقرر ہیں۔ بورڈ نے بتایا گیا کہ آل انڈیا سینئر سلیکشن کمیٹی کا اجلاس 20 مئی کو دوپہر 12:00 بجے کرکٹ سنٹر، ممبئی میں ہوگا، تاکہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹسٹ میچ اور او ڈی آئی سیریز کیلئے انڈین ٹیم منتخب کی جاسکے۔ اس میٹنگ کے بعد میڈیا کانفرنس ہوگی جسے بورڈ عہدیدار انوراگ ٹھاکر اور سندیپ پاٹل مخاطب کریں گے۔