بنگلہ دیش میں موسمی طوفان سے چودہ افراد ہلاک

ڈھاکہ 28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )وسیع پیمانے پر دیرپا اور راست متاثر کرنے والے موسمی طوفان سے بنگلہ دیش کا شمالی اور شمال مغرب علاقہ بری طرح متاثر ہوا ۔ دوپہر میں طوفان کالبوئی شاکھی سے ضلع نوٹرو کونا شدید متاثر ہوا ۔ مہلوکین میں ایک ماہ اور اس کے تین نا بالغ بچے ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے مکان کی چھت جو ٹین کی تھی طوفان کے دوران منہدم ہوگئی ۔ یہ طوفان اس علاقہ میںایک گھنٹہ جاری رہے ۔ تین افراد جھونپڑیاں منہدم ہوجانے سے زندہ دفن ہوکر ہلاک ہوگئے ۔شمال مشرقی علاقہ سونامگانی نے علی االصبح چار افراد ہلاک ہوئے طوفان برقی ستون اکھڑ گئے اور برقی سربراہی متاثر ہوئی ۔ شمالی مغربی بنگلہ دیش میں کشتیوں کی آمد و رفت معطل کردی گئی ۔ ایک دریا میں بجلی گرنے سے چار ماہی گیر ہلاک ہوگئے ۔ جبکہ مغربی علاقہ گولانڈہ میں طوفان آیا ہوا تھا ۔