بنگلہ دیش میں جماعت المجاہدین عسکریت پسند گرفتار

ڈھاکہ ۔ 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ممنوعہ تنظیم جماعت المجاہدین کا ایک کلیدی عسکریت پسند جو متعدد بم دھماکوں میں ملوث پایا گیا تھا کہ بنگلہ دیش میں دھماکو اشیاء کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ دریں اثناء پولیس نے بتایا کہ گرفتار شدہ شخص کی شناخت ارشاد حسین عرف ماموں کی حیثیت سے ہوئی ہے جسے جے ایم بی کی چٹگانگ ڈسٹرکٹ یونٹ کا سربراہ بتایا گیا ہے۔ دی ڈھاکہ ٹریبون نے بھی پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بارود اور دستی بم بنانے کیلئے استعمال کئے جانے والے دیگر سامان اور جہادی کتابیں ارشاد حسین کے مکان سے برآمد کئے گئے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ دلچسپ ہوگا کہ جماعت المجاہدین کی تشکیل 1998ء میں شیخ عبدالرحمن نامی شخص نے کی تھی۔ تاہم اس گروپ سے تعلق رکھنے والے بیشتر ورکرس کو بشمول شیخ عبدالرحمن 2007ء میں پھانسی پر لٹکا دیا گیا تھا۔