بنگلہ دیش میں تشدد‘ 2افراد ہلاک

ڈھاکہ ۔ 13اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) بنیادپرست جماعت اسلامی کے دو کارکن تشدد میں ہلاک ہوگئے ۔ جب کہ ملک گیر ہڑتال کے دوران کشیدگی میں اضافہ ہوگیا اور تشدد بھڑک اُٹھا ۔ جماعت اسلامی کے اعلیٰ سطحی قائد کو سزائے موت دینے کے خلاف بطور احتجاج ملک گیر ہڑتال کی اپیل کی گئی تھی ۔ بنگلہ دیش کے مختلف علاقوں میں تشدد پھوٹ پڑا جس میں 12سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے ۔ ایک دن قبل ہزاروں لوگ سڑکوں پر آگئے تھے تاکہ محمد قمرالزماں کو 1971ء کے جنگی جرائم کے الزام میں سزائے موت دے دی گئی ہے ۔ اس کے خلاف دھماکو صورتحال والے ملک میں احتجاجی جلوس نکالے گئے ‘ جب کہ یہ ملک پہلے ہی حالیہ دنوں میں سیاسی خونریزی کا شکار ہوکر کافی تباہ ہوچکاہے ۔روزنامہ ’’ڈیلی اسٹار ‘‘ کی خبر کے بموجب جماعت کا ایک 22سالہ حامی شہر راج شاہی میں مردہ پایا گیا جب کہ ایک اور واقعہ میں ایک 24سالہ کارکن پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں سراج گنج کے علاقہ میںہلاک ہوگیا ۔