ڈھاکہ۔ 18 اگست (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کی کابینہ نے آج سپریم کورٹ کے ججوں کی سرزنش کرنے کے اختیار کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس طرح ملک کے 1972ء کے اصل دستور کی قدیم دفعہ کا احیاء ہوجائے گا۔ کابینی سیکریٹری مشرف حسین بھویاں نے کہا کہ کابینہ فیصلہ کے بموجب سپریم جوڈیشیل کونسل کے سپریم کورٹ کے ججس کی سرزنش کے اختیارات بحال ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ جج کی کسی بھی بدکرداری یا نااہلیت پر پارلیمنٹ کے ذریعہ سرزنش ممکن ہوگی۔ بشرطیکہ اس کی برطرفی کی تائید 350 رکنی پارلیمنٹ کی دوتہائی تعداد کرے۔ 1972ء کا دستور مابعد آزادی تیار کیا گیا تھا جس میں پارلیمنٹ کو اختیار ہے کہ سپریم کورٹ کے ججس کو برطرف کیا جائے ۔