بنگلہ دیش دوسرے ٹسٹ میں 246/8

ڈھاکہ ۔ 30 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام)بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ٹسٹ کا آج پہلا دن ڈیل اسٹین کیلئے یادگار رہا جنھوں نے اسٹرائیک ریٹ کے اعتبار سے تیز ترین 400 وکٹیں مکمل کئے جبکہ میزبانوں نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 246/8 اسکور کئے۔ اسٹین نے اپنی ٹیم کو شاندار شروعات فراہم کرتے ہوئے اوپنر تمیم اقبال کو 6 رنز پر آؤٹ کیا جو اُن کے 400 ویں شکار بنے ۔ بعد ازاں مڈل آرڈر بیٹسمینوں نے بنگلہ اننگز کو سنبھالنے کی اچھی کوشش کی جسے پارٹ ٹائم اسپنر جے پی ڈومنی نے 3/27 کے ذریعہ نقصان پہنچایا ۔ تاہم کپتان مشفیق الرحیم نے سب سے زیادہ 65 رنز بنائے ۔ دن کے کھیل کے آخر میں اسٹین نے مزید دو وکٹیں حاصل کئے اور 3/30 کے ساتھ دن کا اختتام کیا۔