بنگلہ دیشی ٹیم بھی پاکستان آئے گی!

لاہور۔ 15 مئی ۔( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش ٹیم کو دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی ہے جب کہ بنگال کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے دورے کا وعدہ کیا ہے۔ دورہ ہندوستان کے بعد لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہریار خان نے کہا کہ بنگلہ دیش کی ویمن کرکٹ ٹیم اگست میں پاکستان کا دورہ کرے گی جب کہ بنگال کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کا وعدہ کیا ہے۔ پنجاب یوتھ فیسٹیول ملتوی ہونے کے باعث بنگلادیشی کھلاڑی اس میں شرکت نہ کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف ونڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز ہار گئی لیکن ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش کامیاب رہا۔