چٹگانگ۔ 22 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )بنگلہ دیشی پیس بولر مستفیض الرحمن نے جنوبی افریقہ کے خلاف کریئر کے پہلے ہی ٹسٹ میں عمدہ بولنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی جانب سے چار وکٹیں لے کر دوسری بہترین کارکردگی اسکور کارڈ کی زینت بنا دی۔ ان سے پہلے 2001ء میں منظور الاسلام رانا نے زمبابوے کے خلاف 6/81 کا ریکارڈ بنایا تھا۔ مستفیض اولین ٹسٹ میں ایک اوور کے دوران تین وکٹیں لینے والے چوتھے عالمی بولر بھی بن گئے ہیں۔ ان سے قبل یہ کارنامہ ویسٹ انڈیز کے ڈارن سامی،انگلینڈ کے گراہم اونینز اور آسٹریلیا کے جیمز پیٹنسن نے انجام دیا تھا۔