بنگلہ دیشی احتجاجی مظاہروں میں 42 افراد کی ہلاکت

صدر بی این پی و قائد اپوزیشن خالدہ ضیاء پر مقدمہ
ڈھاکہ ۔ 2 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کی قائد اپوزیشن و صدر بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی خالدہ ضیاء پر حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں کے دوران جنہوں نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا، 42 افراد کی ہلاکت کا مقدمہ دائر کردیا گیا ہے۔ ان پر پہلے ہی کئی مقدمے زیردوران ہیں۔ خالدہ ضیاء کے علاوہ دیگر 3 بی این پی عہدیداروں رفیق الاسلام میاں، شمشیر مبین چودھری اور عمادالدین احمد پر مبینہ قتل کی وارداتوں کے مقدمے زیردوران ہیں۔