بنگلور کے نام تیزی سے منفی ریکاڈرزدرج ہونے لگے

بنگلور۔۔8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) آئی پی ایل 2019 کا جلوہ جاری ہے لیکن اس وقت ہرکوئی رائل چیلنجرس بنگلوروکی بات کررہا ہے۔ آخرکار ہندوستانی ٹیم کو بلندیوں پر پہنچانے والے ویراٹ کوہلی کی ٹیم موجودہ سیزن میں اپنی پہلی کامیابی کیلئے اب تک ترس رہی ہے۔ وہ دہلی کیپٹلس سے شکست کے ساتھ اب تک لگاتارچھ میچ گنواچکی ہے۔ یقیناً کوہلی کی ٹیم سے ہوئی یہ چوک انہیں ٹورنمنٹ سے باہر کرنے کیلئے کافی ہے۔ رائل چیلنجرس بنگلوروکا مقابلہ بنگلوروکے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں دہلی کیپٹلس کے ساتھ ہوا۔ دہلی کے کپتان شریس ائیر نے ٹاس جیت کر آر سی بی کو پہلے بیٹنگ کا موقع دیا اور وہ مقررہ اوورس میں8 وکٹ کے نقصان پر149 رن ہی بناسکی۔ دہلی کپیٹلس نے اس اسکورکو چھ وکٹ گنواکر حاصل کرلیا۔ اس شکست کے ساتھ ہی بنگلورو نے سیزن کے ابتدائی چھ میچ ہارنے کا ریکارڈ قائم کرلیا ہے اور وہ ایسا کرنے والی دوسری ٹیم بن گئی ہے۔ اس سے پہلے 2013 میں دہلی ڈئیرڈیولس نے لگاتار چھ میچ ہارنے کا ریکارڈ بنایا تھا۔ جبکہ یہاں سے کوہلی کی ٹیم کے پاس ٹورنمنٹ میں واپسی کرنا کافی مشکل ہوگیا ہے۔ دہلی لگاتار چھ مقابلے ہار نے کے بعد8 ویں نمبر پر رہی تھی اور اب کوہلی کی ٹیم بھی اس منفی ریکارڈ کی طرف جارہی ہے حالانکہ آر سی بی نے آئی پی ایل میں لگاتار سات میچ ہارنے کا ریکارڈ بھی قائم کرلیا ہے۔ آئی پی ایل 2019 میں کوہلی کی ٹیم اب تک چھ میچ گنوا چکی ہے۔ جبکہ دکن نے 2012 میں اپنے ابتدائی پانچ میچ گنوائے تھے تو ممبئی کے ساتھ ایسا 2014 میں ہوا تھا۔ وہیں دہلی نے 2013 میں چھ میچ ہارے تھے۔مسلسل ناکامیوں سے کوہلی پر شدید دباؤبن چکا ہے۔