بنگلور کو’کوڑے کا شہر‘کہنا، اس کی توہین:راہول

نئی دہلی، 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) صدرکانگریس راہول گاندھی نے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ’باغات کے شہر‘بنگلور کو’کوڑے کا شہر‘کہتے ہوئے اس کی توہین کی ہے‘‘۔راہول نے ٹویٹ میںکہا کہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ کرناٹک کی کانگریس حکومت نے شہروں کی تعمیرو ترقی پر بی جے پی حکومت کے مقابلے میں 1100 فیصد زیادہ رقم خرچ کی ہے ۔انہوں نے کہا ’’ڈیئر پی ایم ، باغات کے شہر اور ’ فخربھارت‘ بنگلور کو ’ کوڑے کا شہر‘ کہنا اس کی توہین ہے ۔آپ کو جھوٹ گڑھناآتا ہے لیکن آپ کو شہروں کی تعمیر کرنا مشکل لگتا ہے ۔ اعداد و شمار آپ کے جھوٹ کو بے نقاب کرتے ہیں‘‘۔