بنگلور اور ممبئی میں آج دلچسپ مقابل متوقع

بنگلور، 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دو مرتبہ کی چمپئن ممبئی انڈینس اور رائل چیلنجرز بنگلور کو آئی پی ایل ٹوئنٹی 20 ٹورنمنٹ میں جدوجہد مسلسل جاری ہے اور کل کوہلی اپنے گھریلو میدان پر کامیابی حاصل کر کے اعتماد بحالی کی کوشش کریں گے ۔روہت شرما کی زیر قیادت ممبئی11 ویں ایڈیشن میں مشکل دور سے گزر رہی ہے اور اس نے اپنے سات میچوں میں پانچ ناکامیاں برداشت کی ہیں اوردو فتوحات درج کی ہیں۔وہ اب جدول میں چھٹے نمبر پر ہے جبکہ بنگلور کی بھی یہی صورت حال ہے اور اس نے بھی سات میچوں میں پانچ ہارے ہیں اور وہ ساتویں نمبر پر کھسک چکی ہے ۔