حیدرآباد۔27ڈسمبر ( راست) معین آباد کے این وینوگوپال کرکٹ میدان پر ای سی ڈی بی حیدرآباد اور کے آئی او سی کرکٹ اکیڈیمیوں کے درمیان منعقدہ سالانہ 4مقابلوں کی ٹوئنٹی 20سیریز 2-2سے برابر رہی۔ اس سیریز میں حیدرآباد آل راؤنڈر اعجاز نے اہم موقع پر 15رنز کے عوض 3وکٹیں حاصل کرتے ہوئے ٹیم کو 11رنز کی کامیابی دلوانے میں کلیدی رول ادا کیا جبکہ ابھنیو نے پہلے مقابلہ میں 79رنز کی اننگز کھیلے تھی ۔ بنگلور کی ٹیم جو کہ تین مقابلوں کے بعد 2-1 کی سبقت حاصل کرلی تھی ۔ اس موقع پر چوتھے مقابلے میں ابھنیو نے 92اور اعجاز نے 47رنز کے ذریعہ ٹیم کے اسکور کو 213/3 تک پہنچایا اور سیریز کو 2-2سے برابر کرنے میں اہم رول ادا کیا ۔