بنگلور ۔11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) ویراٹ کوہلی کی ٹیم آرسی بی آئی پی ایل12 میں مسلسل ناکام ہورہی ہے۔ آرسی بی اب تک اپنے سبھی 6 میچ گنوا کرٹیم کی صف بندی میں سب سے نیچے ہے۔ آرسی بی میں کوہلی کے ساتھی کھلاڑی اورسب سے اچھے دوست سمجھے جانیوالے اے بی ڈی ویلیئرس نے ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کی وجہ بتائی ہے۔ اے بی ڈی ویلیئرس نے اپنے بلاگ میں لکھا دہلی کیٹپلس کے خلاف شکست کے بعد گیری کرسٹن نے ان سے پوچھا تھا کہ ٹیم میں کہاں کمی رہ گئی ہے۔ ڈیویلیئرس نے اس کا جواب دیا زیادہ ترمواقع پرکرکٹ میں کسی ٹیم کا موقف کا اندازہ اس کی فیلڈنگ سے لگایا جاسکتا ہے۔ ہرکھلاڑی یا توبیٹسمین یا بولرہوتا ہے۔ یہ سمجھا جاسکتا ہیکہ ان کی توجہ بھی بیٹنگ اوربولنگ پرزیادہ رہتی ہے۔ ہرکھلاڑی ایک فیلڈربھی ہے۔ میرا ماننا ہے کہ جب آپ میدان پرہوں توآپ کومتحد ہوکرکھیلنے کی بھوک اورخواہش دکھانی ہوتی ہے۔ اے بی ڈی ویلیئرس نے ناقص فیلڈنگ کومایوس کن کارکردگی کی اہم وجہ بتاتے ہوئے لکھا کہ شاید یہی وہ چیزہے جہاں ہم چوک رہے ہیں۔ اس مرتبہ ہماری فیلڈنگ بہت خراب رہی ہے۔ ہم ہرمیچ میں اتنے مواقع گنوانے کا خطرہ نہیں اٹھا سکتے۔ ہمیں بیحد چھوٹے فرق سے شکست ملی ہیں۔ ممبئی اورکولکاتہ کوہم ان کے گھرمیں شکست دے سکتے تھے۔ اعدادوشماربھی رائل چیلنجرس بنگلورکی اس کمزوری کو صحیح ثابت کرتے ہیں۔ اب تک کھیلے گئے6 میچ میں انہوں نے19 کیچ لئے ہیں، جن میں 14 کو چھوڑدیا ہے۔ کچھ میچوں کے اہم مواقع پریہی ڈراپ کیچ ٹیم کی شکست کے اسباب بنے ہیں۔ آرسی بی کواب اپنا اگلا میچ 13 اپریل کوکنگس الیون پنجاب کے خلاف کھیلنا ہے۔