بنگال کودہشت گرد بطور راہداری استعمال کررہے ہیں

کولکتہ ۔ 31اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مغربی بنگال کی مخدوش سرحد آسان راہداری ثابت ہورہی ہے ۔ بنگلہ دیش اور پاکستان کے محکمہ سراغ رسانی آئی ایس آئی کی جانب سے ان دونوں علاقوں کا دہشت گردوں کی سرزمین ہند پر دراندازی کیلئے بطور راہداری استعمال کیا جارہا ہے ۔مغربی بنگال کی سرحد مخدوش ہے ۔ ایک اعلیٰ سی آئی ڈی عہدیدار نے کہا کہ عسکریت پسند تنظیمیں جیسے جماعت المجاہدین بنگلہ دیش ‘ دولت اسلامیہ اور آئی ایس آئی کارکن نے اپنے ایجنٹ یہیں سے بھرتی کرتے ہیں اور انہیں یہیں تربیت دی جاتی ہے ۔ کولکتہ پولیس کی ایس پی ایف نے تاحال جمعیت المجاہدین بنگلہ دیش کے 6عسکریت پسندوں ک جن میں سے چار ہندوستان کو مطلوب تھے ‘ 2014ء کے کھگرا گڑھ بم دھماکہ مقدمہ کے سلسلہ میں  گرفتار کیا ہے ۔ یہ گرفتاریاں مغربی بنگال اور آسام سے ماہ ستمبر میں عمل میں آئی ہیں ۔سی آئی ڈی کے عہدیدار نے کہا کہ بیروزگاری کی صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایجنٹ آسانی سے عوام کی بھرتی کرتے ہیں ۔