رانا گھاٹ ۔4مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر ترنمول کانگریس ممتا بنرجی نے آج نریندر مودی کو چیالنج کیا کہ وہ مغربی بنگال کے کسی بھی شہری کو یہاں سے ملک بدر کر کے دکھائیں ۔انہوں نے دھمکی دی کہ اگر ایسا واقعہ ہوا تو وہ دہلی میں طوفان کھڑا کردیں گی ۔ ممتابنرجی نے مودی کا نام لئے بغیر کہا کہ ’’میرے علاقہ میں کسی بھی شخص کو ہاتھ لگاکر دکھائیں ‘ میں دہلی میں بوچھال مچادوںگی‘‘ ۔
انہوں نے بی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوار پر الزام عائد کیا کہ وہ اس علاقہ میں پھوٹ ڈالو کی سیاست کررہے ہیں ۔ مودی بنگال کی تاریخ نظرانداز ـررہے ہیں ‘ انہیں اس قوم کی تاریخ کا علم نہیں ہے اور نہ ہی وہ بنگال کی تہذیب سے واقف ہے ۔