کولکتہ 18 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مغربی بنگال میں ترنمول حکومت کے خلاف بائیں بازو محاذ کی پیش کردہ تحریک عدم اعتماد کو شکست ہوگئی ہے ۔ اس تحریک کو 91 ووٹس سے شکست ہوئی ۔ رائے دہی کے دوران حکومت کو 142 ووٹس حاصل ہوئے جبکہ تحریک کے حق میں صرف 54 ووٹ ڈالے گئے ۔ ریاست میں اسمبلی نشستوں کی تعداد 294 ہے ۔ اس تحریک پر مباحث چیف منسٹر ممتابنرجی کے غیاب میں ہوئے جو دہلی گئی ہوئی ہیں۔