بنگال ایسٹ زون میں سرفہرست

کولکتہ ۔5اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) بنگال نے سید مشتاق علی ٹرافی ٹوئنٹی 20ٹورنمنٹ میں ایسٹ زون کیلئے سرفہرست مقام آج اُس وقت حاصل کرلیا جب اس نے اڈیشہ کوقریبی مقابلے میں 9رنز سے شکست دی۔ اصل راؤنڈ میں رسائی کیلئے اڈیشہ کو جس مقابلے میں کامیابی کی اشد ضرورت تھی اس مقابلہ میں ٹیم نے بنگال کو بیٹنگ کیلئے مدعو کیا جس نے صرف 122رنز کا نشانہ مقرر کیا لیکن نشانہ کے تعاقب میں ٹیم 9وکٹوں کے نقصان پر صرف 112رنز ہی اسکور کرپائی ۔ بنگال نے تمام چار مقابلوں میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے 16نشانات کے ذریعہ اصل راؤنڈ میں رسائی حاصل کرلی ہ جب کہ جھارکھنڈ نے 8نشانات کے ذریعہ اس گروپ سے آئندہ مرحلہ کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔