بنگالیوں اور افغانیوں کو پاکستانی شہریت

کاروں کی نیلامی کے بعد وزیراعظم پاکستان کا دوسرا اہم ترین فیصلہ
کراچی۔ 18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانے کے وزیراعظم عمران خان نے اشارہ دیا کہ پاکستان میں موجود چند افغانی پناہ گزینوں اور بنگالی تارکین وطن کو شہریت دیں گے۔ عہدیداروں نے پیر کو اس خبر کی توثیق کی اور کہا کہ مذکورہ شہریت صرف انہیں دی جائے جو کئی دہوں سے ’’مملکت خداداد‘‘ میں مقیم ہیں۔ یاد رہیکہ عالمی طور پر پاکستان پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے جس میں محتاط اندازہ کے مطابق 1.4 ملین پناہ گزین رجسٹرڈ افغانی، جو پہلی مرتبہ 1979 میں سوویت یونین کے افغانستان پر حملہ کے نتیجہ میں فرار ہوکر یہاں پہنچے تھے۔ اسی طرح 1971 کی پاکستان کی خانہ جنگی کے نتیجہ میں جبکہ مشرقی پاکستان کو توڑ کر آزادی کا اعلان کیا گیا تھا اور وہ بنگلہ دیش کہلایا تھا اس وقت سے بنگالی یہاں پاکستان میں موجود ہیں۔ وزیراعظم عمران خان، جو اتوار کو کراچی پہنچے تھے، کہا کہ اس ڈنر کی جمع شدہ رقم سے مذکورہ افغانیوں اور بنگلہ دیشیوں کو شہرت دینے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ بنگلہ دیشیوں کے بچے اور بنگالی جو یہاں تقریباً 40 برسوں سے سکونت اختیار کئے ہوئے ہیں، انہیں پاکستانی پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈ جاری کیا جائے گا اور جو افغانی اور افغانیوں کے بچے یہاں پیدا ہوئے ہیں اور یہیں بڑے ہوئے ہیں انہیں بھی پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈ جاری کیا جائے گا۔ عہدیداروں نے پیر کو عمران خان کے پالیسی کی توثیق کی اور کہا کہ ایک ’’پالیسی مسودہ‘‘ تیار کیا جائے گا جسے کابینہ میں قانون سازی کیلئے اور بعدازاں پارلیمنٹ میں بحث کیلئے پیش کیا جائے گا۔ اقوام متحدہ نے پیر کو عمران خان کے کئے گئے اعلان کا خیرمقدم کیا۔