بنڈارودتاتریہ کے بیٹے ویشنوکاانتقال

حیدرآباد،23مئی(یواین آئی)بی جے پی کے رکن پارلیمان اورسابق مرکزی وزیربنڈارودتاتریہ کے بیٹے ویشنوکا کل رات دل کادورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔21سالہ ویشنو حیدرآبادمیڈی سٹی میڈیکل کالج کاتیسرے سال کاطالب علم تھا۔کل ویشنو کو دل کادورہ پڑاجس کے بعداسے فوراً مرشدآباداسپتال لے جایاگیا،جہاں رات تقریباً 1:30 بجے اس کی موت ہوگئی۔ویشنوکی موت کی خبرملتے ہی حیدرآبادکے میئربانتھورام موہن اسپتال پہنچے ۔