بندیل کھنڈ میں پرینکا گاندھی کے روڈشوز ، کانگریس کو مضبوط کرنے کی کوشش

جھانسی ؍ جلایوں (اترپردیش)۔ 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے بندیل کھنڈ میں چار لوک سبھا نشستوں میں سے تین کیلئے 29 اپریل کی پولنگ سے قبل ووٹروں کو راغب کرنے کی کوشش میں کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے آج ایک روڈ شو منعقد کیا جو اس خطہ میں دو دنوں میں دوسرا انتخابی ایونٹ ثابت ہوا۔ پرینکا نے روڈ کی دونوں جانب کھڑے مقامی لوگوں سے تال میل قائم کرنے کی کوشش کی جو کانگریس لیڈر کو دیکھ کر جوش و خروش کا مظاہرہ کررہے تھے۔ نوجوان ووٹروں نے پرینکا کے قافلہ پر پھول برسائے اور ان کا استقبال ’’چوکیدار چور ہے‘‘ جیسے نعروں کے ساتھ کیا۔ پرینکا نے اپنی گاڑی روک کر گاندھی روڈ میں واقع بھوپال مندر اور جین مندر میں پوجا کی۔