بغداد 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بندوق برداروں نے جنوبی عراق کے بصرہ شہر میں تین سنی علمائے دین کو ہلاک کردیا جسے مسلکی حملوں سے تعبیر کیا گیا ہے۔ سرکاری ترجمان نے شیعہ اور سنی مسلک کے پیروکاروں سے پرسکون رہنے کی اپیل کی ہے ۔ وزارت داخلہ کے ترجمان سعد مان نے بتایا کہ حملہ آروں نے کل ایک کار پر گھات لگا کر حملہ کیا جس میں سنی علماء سوار تھے جن میں سے تین ہلاک ہوگئے اور دو شدید طور پر زخمی ہوئے۔ سعد نے بتایا کہ وزارت داخلہ اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے جبکہ گھات لگا کر کئے گئے حملہ کی کسی بھی فرد یا تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔