بندروں کے حملے میں ضعیف شخص فوت

حسن آباد /21 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حسن آباد ریونیو ڈیویژن کے موضع چیلاپور منڈل بیجنکی میں آج صبح حسب معمولی اپنی زرعی باولی جانے والے 75 سالہ کے نرسیا نامی کسان جو کہ اپنے ساتھ دوپہر کا کھانا ٹفن کے ذریعہ لے جارہا تھا اچانک بندروں کے غول نے کھانا چھینے کی غرض سے حملہ کردیا ۔ جس کے باعث وہ بندروں کے حملے سے بچنے کیلئے دوڑتے ہوئے گر گیا ۔ نتیجہ میں شدید برہم بندروں نے نرسیا کو متعدد جگہ کاٹ کر شدید زخمی کردیا ۔ چیخنے و چلانے کی آوازوں پر راہ گیروں نے حملہ آور بندروں کو مار بھگادیا ۔ نیز شدید زخمی نرسیا کو آٹو کے ذریعہ کریم نگر دواخانے کو منتقل کیا گیا۔ دوران سفر راستے میں شدید زخمی نرسیا اپنے زحموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ بیوہ یادماں کی تحریری شکایت پر کیس درج کرنے و تحقیقات کرنے کا سب انسپکٹر ابھیلاش نے اعلان کیا ۔