بنجارہ ہلز کے فلیٹس میں سرقہ

حیدرآباد۔/26جنوری، ( سیاست نیوز) بنجارہ ہلز روڈ نمبر 4پر واقع کرشنا اپارٹمنٹس کے 4فلیٹس میں سارقین نے قفل شکنی کے ذریعہ سرقہ کیا۔ پولیس کے بموجب مذکورہ اپارٹمنٹ کے فلاٹ نمبر 302، 306،307 اور 401 میں سارقین نے صبح کی اولین ساعتوں میں قفل شکنی کے ذریعہ فلیٹس میں داخل ہوکر وہاں موجود اشیاء کا سرقہ کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ فلیٹس کے مالکین سرقہ کے وقت موجود نہیں تھے

اور دروازوں کو مقفل کرکے باہر گئے ہوئے تھے۔اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر بنجارہ ہلز پولیس کا کرائم اسٹاف عملہ اپارٹمنٹ پہنچ کر سٹی پولیس کے سراغ رسانی دستہ کلوز ٹیم کو طلب کرلیا اور موقع واردات سے سارقوں کی انگلیوں کے نشانات حاصل کئے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقاتی جاری ہیں۔