نقد رقم اور موبائل فونس ضبط ، کمشنر ٹاسک فورس کی کارروائی
حیدرآباد ۔ /31 اکٹوبر (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم نے بنجارہ ہلز کی ایک ہوٹل میں قمار بازی کے ایک اڈے کو بے نقاب کرتے ہوئے 4 افر اد کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے بموجب 29 سالہ محمد مجاہد علی اور اس کے تین ساتھی نے مبینہ طور پر بنجارہ ہلز روڈ نمبر 12 میں واقع ستارہ گرینڈ ہوٹل میں ایک کمرہ کرایہ پر حاصل کرکے غیرقانونی طور پر قماربازی میں ملوث ہورہے تھے ۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر ٹاسک فورس پولیس نے ہوٹل پر دھاوا کرتے ہوئے مجاہد علی اور اس کے تین ساتھیوں کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے ایک لاکھ 10 ہزار نقد رقم اور موبائیل فون برآمد کرلئے ۔ اسی قسم کی ایک اور کارروائی میں ٹاسک فورس پولیس نے منگل ہاٹ کے علاقے جنسی چوراہا میں قمار بازی میں ملوث ہونے والے چار افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے 11 ہزار نقد رقم برآمد کرتے ہوئے انہیں منگل ہاٹ پولیس کے حوالے کردیا ۔