حیدرآباد ۔ 27 ۔ اگست : (سیاست نیوز) : بنجارہ ہلز پولیس ڈیویژن میں 5 نئے روڈیوں اور 8 نئے مشتبہ روڈیوں کا اضافہ ہوگیا ہے ۔ چونکہ اے سی پی بنجارہ ہلز نے آج کل 13 نئی روڈی شیٹ کو تیار کرتے ہوئے اس پر منظوری کی مہر لگادی ہے ۔ اے سی پی بنجارہ ہلز مسٹر ادے کمار ریڈی نے بتایا کہ دونوں پولیس اسٹیشنوں کے حدود میں 13 نئے روڈی افراد کا اضافہ ہوا ہے ۔ گذشتہ ایک سال کے عرصہ سے ان کی مجرمانہ سرگرمیوں کو دیکھ کر ان پر سخت نظر رکھنے کے بعد اس طرح کا اقدام کیا گیا ہے ۔ جن میں 5 کی مستقل روڈی شیٹ اور 8 افراد کی مشتبہ روڈی شیٹ کھولی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ بنجارہ ہلز اے سی پی ڈیویژن میں روڈی افراد کی تعداد 60 تک پہونچ گئی ہے ۔۔
اسسٹنٹ انجینئر اور ایگزیکٹیو انجینئر
رشوت لیتے ہوئے گرفتار
حیدرآباد ۔ 27 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : اینٹی کرپشن بیورو عہدیداروں نے اسسٹنٹ انجینئر و ایگزیکٹیو انجینئر ساوتھ زون آر اینڈ بی خیریت آباد حیدرآباد کو دفتر ایگزیکٹیو انجینئر کو بالترتیب دو ہزار روپئے اور آٹھ ہزار روپئے رشوت کا مطالبہ کرنے اور قبول کرنے کے دوران رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔ دونوں عہدیداروں کے پاس سے مذکورہ رقم کو برآمد کرلیا گیا ۔ دونوں عہدیداروں کو گرفتار کرتے ہوئے خصوصی عدالت کے روبرو پیش کیا جارہاہے ۔۔