حیدرآباد ۔ 25 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : نیچرلس ہندوستان کے نمبر ایک یونی سکس ہیر اینڈ بیوٹی سیلون کا روڈ نمبر 12 ، بنجارہ ہلز میں اے پی اور تلنگانہ ریجن کے لیے افتتاح عمل میں آیا جو اس کا 56 واں سیلون ہے ۔ اداکارہ شردھا داس نے اس آوٹ لیٹ کا افتتاح انجام دیا ۔ اس کے فرینچائز پارٹنر مس الیکھیا اور مسٹر آنند ہیں ۔ یہ یونی سکس سیلون 1850 مربع فیٹ پر پھیلا ہوا ہے ۔ اور 3 سیکشنوں پر محیط ہے ۔ یونی سکس رقبہ میں خواتین کے لیے خصوصی رقبہ اور وی آئی پی روم شامل ہے ۔ جہاں کٹنگ اسٹیشنس ، ایک اسپاروم اور فیشیل رومس موجود ہیں ۔ حالانکہ خواتین کے لیے مخصوص رقبہ میں برائیڈل روم ، فیشیل رومس اور سیاروم اور کیٹنگ ، اسٹیشنس بھی شامل ہیں ۔ اس موقع پر مسٹر سی کے کمار ویل ، سی ای او و مشترکہ بانی نیچرلس نے کہا ہے کہ ہم نے نیچرلس کا آغاز عوام کو نئے رجحان سے واقف کرانے کے لیے کیا ہے ۔ سائی الیکھیا اینڈ کمپنی کی ٹیم 4 نوجوان انٹرپرینئرس سائی سواروپ پٹیل ، یاسا الیکھیا واسی ریڈی آنند اور لوہیت پر مشتمل ہے ۔۔